فهرس الكتاب

الصفحة 5643 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

کدو کے برتن ،کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے اور روغنی مٹکے کی نبیذ پینے کی ممانعت

5643 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ إِسْحَقَ وَهُوَ ابْنُ سُوَيْدٍ يَقُولُ حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ نَبِيذِ النَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ إِسْحَقُ وَذَكَرَتْ هُنَيْدَةُ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَ حَدِيثِ مُعَاذَةَ وَسَمَّتْ الْجِرَارَ قُلْتُ لِهُنَيْدَةَ أَنْتِ سَمِعْتِيهَا سَمَّتْ الْجِرَارَ قَالَتْ نَعَمْ

حضر ت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے برتن ،کدوبرتن اورروغنی مٹکے میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۔ یہ ابن علیہ کی روایت میں ہے ۔

اسحاق نے کہا کہ ہنیدہ نےحضرت عائشہ ؓ سے معاذہ کی حدیث کے مثل بیان کیا ہے اور (مطلقا ) مٹکوں کا ذکرکیا ۔میں نے ہنیدہ سے کہا:تونے ان (حضرت عائشہ ؓ ) سے سنا ، انھوں نے مٹکوں ( مٹی کے گھڑوں ) کا نام لیا تھا ؟ اس (ہنیدہ ) نے کہا: ہاں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت