کدو کے برتن ،کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے اور روغنی مٹکے کی نبیذ پینے کی ممانعت
5644 أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ طَوْدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقَيْسِيِّ بَصْرِيٌّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ هُنَيْدَةَ بِنْتِ شَرِيكِ بْنِ أَبَانَ قَالَتْ لَقِيتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا بِالْخُرَيْبَةِ فَسَأَلْتُهَا عَنْ الْعَكَرِ فَنَهَتْنِي عَنْهُ وَقَالَتْ انْبِذِي عَشِيَّةً وَاشْرَبِيهِ غُدْوَةً وَأَوْكِي عَلَيْهِ وَنَهَتْنِي عَنْ الدُّبَّاءِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ
حضرت ھنیدہ بنت شریک بن ابان سے منقول ہے کہ میں حضرت عائشہ ؓ کو خریبہ میں ملی ۔ میں نے ان سے شراب کی باقی ماندہ میل کچیل (تل چھٹ ) کے بارے میں پوچھا تو انھون نے مجھے اس سے بھی منع کیا ، نیز فرمایا:شام کو نبیذ بناؤ تو صبح کو پی لیا کرو۔ اور رات کو اس کا منہ باند ھ کر رکھا کرو۔ اور انھوں نے مجھے کدو کے برتن ،کھجور کی جڑکے برتن تارکو ل لگے برتن اور روغنی مٹکے سے بھی منع فرمایا ۔
خریبہ بصرہ شہر کا ایک محل ہے جسے بصر ہ صغری (چھو ٹا بصر ی ) بھی کہا جاتا تھا۔