فهرس الكتاب

الصفحة 916 من 5761

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل

باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: ''اور البتہ تحقیق ہم نے آپ کو سات (آیتیں) دی ہیں بار بار دہرائی جانے والی اور قرآن عظیم۔'' کی تفسیر

916 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُوتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا مِنْ الْمَثَانِي السَّبْعَ الطُّوَلَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سبع مثانی دی گئیں، یعنی سات لمبی سورتیں۔

(۱) ''سبع مثانی'' کی ایک یہ تفسیر بھی کی گئی ہے کہ قرآن کی ابتدائی سات لمبی سورتیں مراد ہیں، یعنی ۱۔البقرہ،۲۔آل عمران، ۳۔النساء، ۴۔المائدۃ، ۵۔الانعام، ۶۔الاعراف، ۷۔یونس۔ اور ایک روایت کے مطابق سورۂ کہف ہے۔ (۲) محققِ کتاب نے اسے سندًا ضعیف کہا ہے لیکن علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے قوی الاسناد کہا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (صحیح سنن ابی داود(مفصل) للالبانی:۵؍۲۰۰، وفتح الباری:۸؍۴۸۵، تحت حدیث:۴۷۰۳)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت