فهرس الكتاب

الصفحة 3358 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

بغیر مہر کے نکاح کے جواز کا بیان

3358 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ فِي رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا قَالَ لَهَا الصَّدَاقُ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ فَقَدْ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ

حضرت مسروق سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں' جس نے ایک عورت سے نکاح کیا اور مرگیا جب کہ اس نے اس سے جماع کیا اور نہ اس کا مہر ہی مقرر کیا' فرمایا: عورت کو مہر مثل ملے گا۔ اسے عدت گزارنی پڑے گی۔ اسے وراثت بھی ملے گی۔ حضرت معقل بن سنان رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: میںنے رسول اللہﷺ کو بروع بنت واشق کے بارے میں ایسا ہی فیصلہ فرماتے سنا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت