فهرس الكتاب

الصفحة 3779 من 5761

کتاب: عمریٰ سے متعلق احکام و مسائل

اس حدیث میں امام زہری پر اختلاف کا ذکر

3779 أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ أَخْبَرَهُ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ رَجُلًا عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ قَالَ قَدْ أَعْطَيْتُكَهَا وَعَقِبَكَ مَا بَقِيَ مِنْكُمْ أَحَدٌ فَإِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَإِنَّهَا لَا تَرْجِعُ إِلَى صَاحِبِهَا مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَعْطَاهَا عَطَاءً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جس شخص نے کسی دوسرے شخص کو کوئی چیز اس کے لیے اور اس کی اولاد کے لیے بطور عمریٰ دی اور کہا کہ میں نے یہ چیز تجھے اور تیری اولاد کو دی جب تک تم میں سے کوئی ایک باقی ہے۔ تو وہ اسی کے پاس رہے گی جسے دی گئی اور دینے والے کو واپس نہیں ملے گی کیونکہ اس نے ایسا عطیہ دیا ہے جس میں وراثت واقع ہوگئی۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت