5090 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَخْضِبُ إِنَّمَا كَانَ الشَّمَطُ عِنْدَ الْعَنْفَقَةِ يَسِيرًا وَفِي الصُّدْغَيْنِ يَسِيرًا وَفِي الرَّأْسِ يَسِيرًا
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے بالوں کو نہیں رنگتے تھے۔ آپ کے سفید بال تھوڑے سے ڈاڑھی بچہ میں تھے، کچھ کنپٹیوں میں تھے اور معمولی سے سرمبارک میں تھے۔
'ڈاڑھی بچہ' نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کی درمیان جگہ کے بالوں کوکہتے ہیں۔ سفیدی عمومًا یہیں سےشروع ہوتی ہے یا کنپٹیوں سے۔