فهرس الكتاب

الصفحة 5363 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

اس چیز کا تذکرہ جس کا قیامت کے دن تصویر سازوں کو حکم دیا جائے گا

5363 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَصْحَابَ هَذِهِ الصُّوَرِ الَّذِينَ يَصْنَعُونَهَا يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ

حضرت ابن عمر﷞ سے روایت ہے کہ نبیٔ اکرمﷺ نے فرمایا: ''ان تصویریں بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا۔ انہیں کہا جائے گا۔ جو تم نے تصویریں بنائی ہیں، ان میں زندگی بھی پیدا کرو۔''

''پیدا کرو'' اور یہ محال ہےکیونکہ اللہ تعالیٰ کے سوا یہ کام کوئی اور نہیں کر سکتا۔ ألا له الخلق، کسی کو سزا دینے کے لیے محال حکم دیا جاتا ہے کیونکہ وہاں مقصود صرف ڈانٹنا اور سزاد ینا ہوتا ہے نہ کہ عمل یا اطاعت۔ اور اسے ''تعلیق بالمحال'' کہا جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت