فهرس الكتاب

الصفحة 5747 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

کون سی نبیذ پینیں جائز ہیں اور کون سی ناجائز؟

5747 أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَجْعَلَ نَطْلَ النَّبِيذِ فِي النَّبِيذِ لِيَشْتَدَّ بِالنَّطْلِ

حضرت سعید بن مسیب کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھےکہ سابقہ نبیذ کی تلچھٹ کو نئی نبیذ میں شامل کیا جائے تاکہ اس میں تیزی پیدا ہو۔

اس بات کی تفصیل حدیث 5743 میں بیان ہوچکی ہے کہ بعض لوگ اوپر سے نبیذ کو نتھار لیتے تھے اور پیندے میں بچ رہنے والی تلچھٹ کو اسی طرح رہنے دیتے۔اوپر سے نئی نبیذ ڈال دیتے۔مقصد یہ ہوتا تھا کہ نبیذ میں تیزی پیدا ہوجائے۔ظاہر ہے پرانی تلچھٹ میں نشے کا امکان ہوتا ہے اس لیے یہ طریقہ غلط ہے۔شرعی مقاصد کے خلاف ہے۔خصوصًا جب کہ یہ عمل بار بار دہرایا جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت