یقینًا تمہارا پروردگار وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ [53] دن میں پیدا کیا پھر اپنے عرش [54] پر قرار پکڑا۔ وہی رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے، پھر دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے اور سورج، چاند، ستارے [55] سب چیزیں اس (اللہ) کے حکم کے تابع ہیں۔ یاد رکھو! اسی نے پیدا کیا ہے تو حکم بھی اسی کا [56] چلے گا۔ بڑا بابرکت [57] ہے اللہ تعالیٰ جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے