یعقوب نے کہا: ''جب تک تم مجھے اللہ کے نام پر پختہ عہد نہ دو گے کہ ہم اسے یقینًا آپ کے پاس لائیں گے، تب تک میں کبھی اسے تمہارے ساتھ روانہ نہ کروں گا۔ الا یہ کہ تم سب ہی کہیں گھیرے میں لے لئے جاؤ'' پھر جب انہوں نے اس طرح کا پختہ عہد دے [64] دیا تو یعقوب کہنے لگے: جو کچھ ہم قول و قرار کر رہے ہیں اللہ اس پر ضامن ہے