اور منافقوں کو بھی۔ [163] اور جب ان سے کہا گیا کہ: ''اللہ کی راہ میں جہاد کرو یا (کم از کم شہر مدینہ کا) دفاع [164] ہی کرو'' تو کہنے لگے: اگر ہم لڑنا جانتے ہوتے تو ضرور تمہاری [165] پیروی کرتے۔ اس روز وہ ایمان کی نسبت کفر سے زیادہ قریب تھے۔ وہ اپنی زبانوں سے [166] ایسی باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتیں۔ حالانکہ جو کچھ وہ [167] چھپاتے ہیں اللہ انہیں خوب جانتا ہے