نیز آپ طور کے کنارے پر بھی نہ تھے جب ہم نے (موسیٰ کو) [61] ندا کی تھی، لیکن یہ آپ کے پروردگار کی رحمت ہے (کہ اس نے آپ کو یہ سچی غیب کی خبریں دیں) تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے ہاں آپ سے پہلے کوئی [62] ڈرانے والا نہیں آیا تھا۔ شاید وہ نصیحت قبول کریں۔