زکریا نے عرض کی: ''پروردگار! پھر میرے لیے کوئی نشانی مقرر فرما دے۔'' اللہ تعالیٰ نے جواب دیا: '' نشانی یہ ہے کہ آپ تین دن لوگوں سے اشارہ کے سوا [43] بات چیت نہ کرسکیں گے۔ ان دنوں اپنے پروردگار کو بہت یاد کیا کیجئے اور صبح و شام اس کی تسبیح کیا کیجئے۔''