کیا آپ نے اس شخص [368] (کے معاملہ) پر غور نہیں کیا جس نے حضرت ابراہیم سے اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑا کیا اور اس جھگڑے کی وجہ یہ بنی کہ اللہ نے اسے حکومت دے رکھی تھی جب ابراہیم نے اس شخص (نمرود) سے کہا کہ ''میرا پروردگار وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے'' تو وہ کہنے لگا کہ ''میں بھی زندہ کرسکتا ہوں اور مار بھی سکتا ہوں۔'' [369] پھر ابراہیم نے کہا کہ ''اللہ تعالیٰ تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تم ذرا مغرب سے نکال کے دکھاؤ۔'' اب وہ کافر مبہوت رہ گیا۔ اور اللہ ظالموں کو [370] راہ نہیں سجھاتا