اور (اے پیغمبر! اس وقت کا تصور کرو) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا [38] کہ: ''میں زمین میں ایک خلیفہ [39] بنانے والا ہوں۔'' تو وہ کہنے لگے:''کیا تو اس میں ایسے شخص کو خلیفہ بنائے گا جو اس میں فساد مچائے گا اور (ایک دوسرے کے) خون بہائے گا۔ [40] جبکہ ہم تیری حمد و ثنا کے ساتھ تسبیح وتقدیس بھی کر رہے ہیں۔'' [41] اللہ تعالیٰ نے انہیں جواب دیا کہ ''جو کچھ میں جانتا ہوں [42] وہ تم نہیں جانتے۔''