جو اٹھتے، بیٹھتے اور لیٹتے، ہر حال میں [190] اللہ کو یاد کرتے اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں سوچ بچار کرتے [191] (اور پکار اٹھتے) ہیں۔اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ سب کچھ بے مقصد [192] پیدا نہیں کیا تیری ذات اس سے پاک ہے۔ پس (اے پروردگار) ! ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے