اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ [136] کیا پھر اسے دس مزید راتوں سے پورا کیا تو اس کے پروردگار کی مقررہ مدت چالیس راتیں پوری ہوگئی۔ اور (جاتے وقت) موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا: ''تم میری قوم میں میرے خلیفہ بنو۔ اصلاح کرتے رہنا [137] اور فساد کرنے والوں کی راہ پر نہ چلنا''