وہی تو ہے جس نے سورج کو ضیاء [7] اور چاند کو نور بنایا اور چاند [8] کے لئے منزلیں مقرر کردیں تاکہ تم برسوں اور تاریخوں کا حساب [9] معلوم کرسکو۔ اللہ نے یہ [10] سب چیزیں کسی حقیقی غایت کے لئے ہی پیدا کی ہیں۔ وہ اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتا ہے جو علم رکھتے ہیں