صدقات [65] تو دراصل فقیروں [66] مسکینوں اور ان کارندوں [67] کے لئے ہیں جو ان (کی وصولی) پر مقرر ہیں۔ نیز تالیف قلب [68] غلام آزاد کرانے [69] قرضداروں [70] کے قرض اتارنے، اللہ کی راہ [71] میں اور مسافروں [72] پر خرچ کرنے کے لئے ہیں۔ یہ اللہ کی طرف [73] سے فریضہ ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے