اللہ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ [416] اگر کوئی شخص اچھا کام کرے گا تو اسے اس کا اجر ملے گا [417] اور اگر برا کام کرے گا تو اس کا وبال بھی اسی پر ہے (ایمان والو! اللہ سے یوں دعا کرو) ''اے ہمارے پروردگار! اگر ہم سے بھول چوک [418] ہوجائے تو اس پر گرفت نہ کرنا! اے ہمارے پروردگار! ہم پر اتنا بھاری بوجھ نہ ڈال جتنا تو نے ہم سے پہلے لوگوں [419] پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے پروردگار! جس بوجھ کو اٹھانے کی ہمیں طاقت نہیں وہ ہم سے نہ اٹھوائیو۔ ہم سے درگزر فرما، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مولیٰ ہے لہٰذا کافروں کے مقابلے [420] میں ہماری مدد فرما۔'' [421]