کتاب کا نام: ترجمہ تیسیر القرآن - مصنف: مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب - اشاعت کا سال: ء1996 ھ ۔1416 - ماخذ: شاملہ اردو
اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا [32] دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ ان کی رضا [33] حاصل نہ کرو اور گھر والوں پر سلام نہ کرلو۔ یہ بات تمہارے [34] حق میں بہتر ہے توقع ہے کہ تم اسے یاد رکھو (اور اس پر عمل کرو) گے۔
لا توجد نتائج مطابقة لبحثك.