وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے [80] ساتھ پیدا کیا ہے اور جس دن وہ (قیامت کو) کہے گا کہ ''ہوجا'' تو وہ (قائم) ہوجائے گی۔ اس کی بات سچی ہے اور جس دن صور میں [81] پھونکا جائے گا اس دن اسی کی حکومت ہوگی۔ وہ چھپی اور ظاہر سب باتوں کو جاننے والا ہے اور وہ بڑا دانا اور ہر چیز کی خبر رکھنے والا ہے۔