اور جب عیسیٰ ابن مریم نے کہا۔ اے بنی اسرائیل! میں یقینًا تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں اور اس تورات کی تصدیق کرنے والا ہوں جو مجھ سے پہلے نازل [6] ہوئی۔ اور ایک رسول کی بشارت دینے والا ہوں جو میرے بعد آئے گا اور اس کا نام احمد [7] ہوگا۔ پھر جب وہ رسول واضح دلائل [8] لے کر ان کے پاس آگیا تو کہنے لگے: ''یہ تو صریح جادو ہے''