کافر کہتے ہیں کہ ''ہم پر قیامت نہیں آئے گی'' آپ ان سے کہئے کہ: کیوں نہیں آئے گی، میرے پروردگار کی قسم! وہ تم پر آکے رہے گی۔ (اس پروردگار کی قسم) جو غیب [5] کا جاننے والا ہے۔ اس سے آسمانوں اور زمین میں کوئی ذرہ بھر چیز بھی چھپی نہیں رہ سکتی۔ اور ذرہ سے چھوٹی یا بڑی کوئی چیز ایسی [6] نہیں جو واضح کتاب میں درج نہ ہو۔