فهرس الكتاب

الصفحة 945 من 6348

آپ ان سے کہئے: آؤ! میں تمہیں پڑھ کر سناؤں کہ تمہارے [165] پروردگار نے تم پر کیا کچھ حرام کیا ہے اور وہ یہ باتیں ہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک [166] نہ بناؤ۔ اور یہ کہ والدین [167] سے اچھا سلوک کرو، اور یہ کہ مفلسی کے ڈر [168] سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو (کیونکہ) ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں تو ان کو بھی ضرور دیں گے، اور یہ کہ بے حیائی کی باتوں کے قریب بھی نہ جاؤ، خواہ یہ کھلی [169] ہوں یا چھپی ہوں، اور یہ کہ جس جان کے مارنے کو اللہ نے حرام کیا ہے اسے قتل نہ کرو الا یہ کہ حق [170] کے ساتھ ہو۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کا اللہ نے تمہیں تاکیدًا حکم دیا ہے۔ شاید کہ تم عقل سے کام لو

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت