اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اس سے اس کی بیوی [11] بنائی اور تمہارے لیے مویشیوں سے آٹھ [12] نر و مادہ پیدا کئے وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں، تین تاریک پردوں میں، ایک کے بعد دوسری شکل دیتے ہوئے پیدا کرتا [13] ہے۔ یہ ہے اللہ (ان صفات کا) تمہارا پروردگار، بادشاہی اسی کی ہے، اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ پھر تم کہاں سے پھیر دیئے [14] جاتے ہو؟