اے نبی! جب تمہارے پاس مومن عورتیں ان امور پر بیعت [25] کرنے آئیں کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گی، نہ چوری کریں گی، نہ زنا کریں گی، نہ اپنی اولاد کو قتل [26] کریں گی، اپنے ہاتھ اور پاؤں کے آگے [27] کوئی بہتان گھڑ کر نہ لائیں گی اور کسی نیک امر میں آپ کی نافرمانی [28] نہ کریں گی تو آپ ان سے بیعت کرلیجئے [29] اور ان کے لئے اللہ سے معافی مانگئے۔ اللہ تعالیٰ یقینًا بخشنے والا ہے رحم کرنے والا ہے