اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو اور اس دن سے ڈر جاؤ جب نہ تو کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام [46] آئے گا اور نہ بیٹا باپ کے۔ اللہ کا وعدہ یقینًا سچا ہے لہٰذا یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکہ [47] میں نہ ڈال دے اور نہ کوئی دھوکے بازتمہیں اللہ کے بارے [48] دھوکہ میں ڈالے