اور اسی طرح [72] ہم نے اپنے حکم سے ایک روح [73] آپ کی طرف وحی کی۔ اس سے پہلے آپ یہ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا چیز ہے اور ایمان [74] کیا ہوتا ہے۔ لیکن ہم نے اس روح کو ایک روشنی بنادیا۔ ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں اس روشنی [75] سے راہ دکھا دیتے ہیں اور بلاشبہ آپ سیدھی راہ کی طرف [76] رہنمائی کررہے ہیں۔