وہ کہنے لگا: یہ تو جو کچھ مجھے ملا ہے اس علم کی بدولت [104] ملا ہے جو مجھے حاصل ہے'' کیا اسے یہ معلوم نہیں۔ سو اللہ اس سے پہلے ایسے بہت سے [105] لوگوں کو ہلاک کرچکا ہے جو قوت میں اس سے سخت اور مال و دولت میں اس سے زیادہ تھے۔؟
اور مجرموں کے گناہوں کے متعلق ان سے تو نہ پوچھا جائے گا۔ [106]