فهرس الكتاب

الصفحة 3293 من 6348

اور موسیٰ شہر میں اس وقت [22] داخل ہوئے جب اہل شہر غفلت [23] میں تھے۔ وہاں موسیٰ نے دو آدمیوں [24] کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا۔ ان میں ایک تو موسیٰ کی اپنی قوم سے تھا اور دوسرا دشمن کی قوم سے۔ جو موسیٰ کی اپنی قوم سے تھا اس نے موسیٰ سے اس کے خلاف فریاد کی جو دشمن کی قوم سے تھا۔ موسیٰ نے اسے مکا مارا تو اس کا کام ہی تمام کردیا۔ موسیٰ نے کہا: یہ تو ایک شیطانی حرکت ہے۔ [25] بلاشبہ شیطان صریح بہکانے والا دشمن ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت