اگر اللہ نے تم میں سے کسی ایک کو دوسرے پر کچھ فضیلت [54] دے رکھی ہے تو اسکی ہوس نہ کرو۔ جو کچھ مردوں [55] نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا حصہ (ثواب) ہے اور جو عورتوں نے کمایا ہے اس کے مطابق ان کا بھی حصہ ہے۔ ہاں اللہ سے اس کے فضل کی دعا مانگتے رہا کرو یقینًا اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے