اور جو کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑا بننے والوں سے کہیں گے: ''بات یوں نہیں بلکہ یہ تمہاری شب و روز کی چالیں تھیں جب تم ہمیں [50] حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا انکار کریں اور اس کے شریک بنائیں'' پھر جب وہ عذاب دیکھیں گے تو اپنی [51] ندامت کو چھپائیں گے اور ہم ان کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے۔ انھیں ایسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے وہ کام کیا کرتے تھے۔