اور جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے یوسف کو اپنی طرف ورغلانا چاہا، اس نے دروازے بند کرلیے اور یوسف سے کہنے لگی [22] ''جلدی آجاؤ'' یوسف نے کہا: اللہ کی پناہ! میرے پروردگار [23] نے تو مجھے بہت اچھی منزلت بخشی (اور میں یہ کام کروں؟) ظالم لوگ یقینًا فلاح نہیں پاتے