اور کسی ایسے شخص کو قتل نہ کرو، جسے قتل کرنا اللہ نے حرام قرار دیا ہے [38] اِلا یہ کہ حق کی بنا پر (قتل کیا جائے) اور اگر کوئی شخص ناحق قتل کیا جائے تو ہم نے اس کے ولی کو پورا [39] اختیار دیا ہے لہٰذا اسے قتل میں زیادتی نہ کرنا [40] چاہیئے۔ یقینًا اسے مدد [41] دی جائے گی۔