جو لوگ اپ نے آپ پر ظلم کرتے رہے [134] جب فرشتے ان کی روح قبض کرنے آتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں: تم کس حال میں مبتلا تھے؟ وہ کہتے ہیں کہ ''ہم زمین میں کمزور و مجبور تھے۔'' فرشتے انہیں جواب میں کہتے ہیں کہ:''کیا اللہ کی زمین فراخ نہ تھی کہ تم اس میں ہجرت کر جاتے؟'' ایسے لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے جو بہت بری بازگشت ہے