اے ایمان والو! اللہ کے حضور خالص [16] توبہ کرو کچھ بعید نہیں کہ تمہارا پروردگار تم سے تمہاری برائیاں دور کردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ اس دن اللہ اپنے نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا [17] نہیں کرے گا۔ ان کا نور ان کے آگے آگے اور دائیں جانب [18] دوڑ رہا ہوگا (اور) وہ کہہ رہے ہوں گے: ''اے ہمارے پروردگار! ہمارے لیے ہمارا نور [19] پورا کردے اور ہمیں بخش دے یقینًا تو ہر چیز پر قادر ہے''