اے ایمان والو! جب تمہیں کہا جائے کہ مجلسوں [12] میں کھل کر بیٹھو تو کھل کر بیٹھو اللہ تمہیں کشادگی [13] بخشے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اٹھ [14] (کر چلے) جاؤ تو اٹھ جایا کرو۔ تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہیں علم دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجے بلند [15] کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے