فهرس الكتاب

الصفحة 676 من 6348

تم پر (یہ چیزیں) حرام کی گئی ہیں [11] مردار، خون، سؤر کا گوشت اور ہر وہ چیز جو اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام سے مشہور [12] کردی جائے۔ نیز وہ جانور جو گلا گھٹ کر یا چوٹ کھا کر یا بلندی سے گر کر یا سینگ کی ضرب سے مرگیا ہو [13] نیز وہ جانور جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو، الا یہ کہ (ابھی وہ زندہ ہو اور) تم [14] اسے ذبح کرلو۔ نیز وہ جانور بھی جو کسی آستانے [15] پر ذبح کیا گیا ہو۔ نیز ہر وہ چیز بھی حرام ہے جس میں فال کے تیروں سے تم اپنی قسمت [16] معلوم کرو۔ یہ سب گناہ کے کام ہیں۔ آج کافر تمہارے دین سے پوری طرح مایوس [17] ہوگئے ہیں۔ لہٰذا ان سے مت ڈرو، صرف مجھی سے ڈرو۔ آج کے دن میں نے تمہارا [18] دین تمہارے لیے مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت [19] پوری کردی اور تمہارے لیے بحیثیت دین، اسلام [20] کو پسند کیا ہے۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک کے مارے (ان حرام کردہ چیزوں میں سے کسی چیز کو کھانے پر) مجبور ہوجائے [21] بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو اللہ یقینًا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت