اور جس چیز پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو، اسے [126] مت کھاؤ کیونکہ یہ گناہ کی بات ہے۔ بلاشبہ شیطان تو اپنے دوستوں کے دلوں میں (شکوک و اعتراضات) القاء کرتے رہتے ہیں تاکہ وہ تم سے [127] جھگڑتے رہیں اور اگر تم نے ان کی بات مان لی تو تم بھی مشرک [128] ہی ہوئے