اور جب ان پر سائبانوں جیسی کوئی موج چھا جاتی ہے تو اللہ کی مکمل حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے خالصتًا [43] اسے پکارتے ہیں پھر جب وہ انھیں بچا کر خشکی تک لے آتا ہے تو پھر کچھ ہی لوگ حد اعتدال پر رہتے [44] ہیں اور ہماری نشانیوں کا انکار صرف وہی کرتے ہیں جو غدار [45] اور ناشکرے ہوں۔