اے ایمان والو! اپنے معاہدات [1] کو پورا کرو۔ تمہارے لیے ہر مویشی قسم کے چرنے والے جانور حلال [2] کئے گئے ہیں۔ سوائے ان جانوروں کے جو (آگے چل کر) تمہیں بتائے جارہے [3] ہیں۔ البتہ احرام کی حالت [4] میں انکا شکار حلال نہ سمجھو۔ اور اللہ تعالیٰ وہی حکم دیتا ہے [5] جو وہ چاہتا ہے