اور جب آپ کے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو آپ انہیں کہئے: تم پر سلامتی ہو۔ تمہارے پروردگار نے اپنے اوپر [57] رحمت کو لازم کرلیا ہے۔ کہ تم میں سے کوئی شخص [58] لاعلمی سے کوئی برا کام کر بیٹھے پھر اسکے بعد وہ توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو یقینًا وہ معاف کردینے والا اور رحم کرنے والا ہے