اور میں انہیں گمراہ کرکے چھوڑوں گا، انہیں آرزوئیں دلاؤں [158] گا اور انہیں حکم دوں گا کہ وہ چوپایوں کے کان پھاڑ [159] ڈالیں اور انہیں یہ بھی حکم دوں گا کہ وہ اللہ کی پیدا کردہ صورت [160] میں تبدیلی کر ڈالیں۔ اور جس شخص نے اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو اپنا سرپرست بنا لیا اس نے صریح نقصان اٹھایا