فرعون نے ملک (مصر) میں سرکشی [4] اختیار کر رکھی تھی۔ اور اپنی رعیت کو کئی گروہ بنا دیا تھا اور ان میں سے ایک گروہ (بنی اسرائیل) کو بہت کمزور [5] بنا رکھا تھا۔ وہ اس گروہ کے لڑکوں کو تو قتل کردیتا [6] مگر لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا تھا۔ بلاشبہ وہ (معاشرہ میں) بگاڑ پیدا کرنے والوں سے تھا۔