قیامت کا علم اللہ ہی کی طرف لوٹایا جاتا ہے۔ اور جو بھی پھل اپنے شگوفہ سے نکلتا ہے یا مادہ حاملہ ہوتی ہے یا بچہ جنتی [61] ہے تو یہ سب کچھ اللہ کے علم سے ہوتا ہے۔ اور جس دن اللہ ان مشرکوں کو پکار کر پوچھے گا کہ '' کہاں ہیں میرے شریک؟'' تو کہیں گے: ''ہم آپ سے عرض [62] کرچکے ہیں کہ (آج) ہم میں سے کوئی (ایسی) گواہی دینے والا نہیں''