آپ ان سے پوچھئے کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ کس کا ہے؟ آپ کہہ دیجئے [12] کہ سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے اپنے آپ پر رحمت [13] کو لازم کرلیا ہے۔ وہ یقینًا تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے واقع ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ مگر جو لوگ خود ہی خسارہ [14] میں رہنا چاہیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے