وہی تو ہے جس نے تمہیں زمین میں نائب بنایا [190] اور ایک کے مقابلے میں دوسرے کے درجے [191] بلند کئے تاکہ جو کچھ اس نے تمہیں دے رکھا ہے اسی میں تمہاری [192] آزمائش کرے۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار سزا دینے میں دیر نہیں لگاتا اور (ساتھ ہی ساتھ) وہ یقینًا بخشنے والا اور مہربان بھی ہے