فهرس الكتاب

الصفحة 3224 من 6348

پھر ایک اور شخص، جس کے پاس کتاب [34] کا علم تھا، کہنے لگا: ''میں یہ تخت آپ کو آپ کی نگاہ لوٹانے سے پہلے ہی لائے دیتا ہوں'' پھر جب سلیمان نے اس تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو پکار اٹھے:''یہ میرے پروردگار کا فضل [35] ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر [36] کرتا ہوں یا ناشکری؟ اور جو شکر کرتا ہے تو اس کا شکر اس کے اپنے ہی لئے مفید [37] ہے۔ اور اگر کوئی ناشکری کرے تو میرا پروردگار (اس کے شکر سے) بے نیاز ہے اور اپنی ذات [38] میں بزرگ ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت