دین (کے معاملہ) میں کوئی زبردستی نہیں۔ ہدایت [364] گمراہی کے مقابلہ میں بالکل واضح ہوچکی ہے۔ اب جو شخص طاغوت [365] سے کفر کرے اور اللہ ایمان پر لائے تو اس نے ایسے مضبوط [366] حلقہ کو تھام لیا جو ٹوٹ نہیں سکتا اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے